National News

ہوشیار!بند ہونے والا ہے یہ بنک ، جلد نکال لیں اپنا پیسہ

ہوشیار!بند ہونے والا ہے یہ بنک ، جلد نکال لیں اپنا پیسہ

اگر آپ آدتیہ برلا آئیڈیا پیمنٹس لمیٹڈبنک(اے بی آئی پی بی ایل) کے گاہک ہیں تو آپ کے لئے ایک ضروری خبر ہے۔دراصل فروری 2018 میں کاروبار شروع کرنے والا آدتیہ برلا  آئیڈیا پیمنٹس لمیٹڈ بنک اپنا کاروبار سمیٹنے جا رہا ہے۔بھارتی ریزروبنک کے مطابق کمپنی کے رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار سمیٹنے کی درخواست کرنے کے بعد اس کے  بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

PunjabKesari
آر بی آئی نے جاری کیا نوٹیفکیشن 
ریزروبنک نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ  آدتیہ برلا آئیڈیا پیمنٹس  بنک لمیٹڈ کو رضاکارانہ طور پر بند کرنے کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے 18 ستمبر 2019 کو حکم جاری کر دیا ہے۔آر بی آئی نے بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے ڈے لائٹ  تاؤچے تومستو انڈیا (ایل ایل پی) کے سینئر ڈائریکٹر وجے کماراےّر کو اس کے لئے لکوڈیٹر مقرر کیا ہے۔

PunjabKesari
میسج کے ذریعے لوگوں کو کیا دلایا یقین 
 غور طلب ہے کہ اس سال جولائی کے آغاز میں آدتیہ برلا آئیڈیا پیمنٹس بنک نے اپنا کاروبار سمیٹنے کا اعلان کیا تھا۔کمپنی نے اس کے پیچھے اہم وجہ غیر متوقع  صورتحال  کے چلتے کاروبار کا غیر عملی ہونا بتائی تھی۔اس کے بعد بنک نے آفیشیل ویب سائٹ پر میسج کے ذریعے اپنے  کاروبار کو سمیٹنے کی معلومات دیں۔اس میسج میں بنک نے اپنے گاہکوں کے لئے لکھا ہے ' ہم آپ کو  یقین  دلانا  چاہتے ہیں کہ بنک نے آپ  کی   جمع رقم کی واپسی کے لئے پورا انتظام  کیاہے'۔میسج میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے آن لائن / موبائل بنکنگ / قریب ترین بنکنگ پوائنٹ کے ذریعے  پیمنٹس بنک میں جمع رقم کو ٹرانسفر کرانے کی درخواست کرتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top