Latest News

خواتین کے دھرنے میں شامل ہو ئے آزاد، کہا- اگلے 10 دن میں ملک میں ہوں گے 5000 اور شاہین باغ

خواتین کے دھرنے میں شامل ہو ئے آزاد، کہا- اگلے 10 دن میں ملک میں ہوں گے 5000 اور شاہین باغ

نئی دہلی:بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے بدھ کو کہا کہ ملک میں اگلے 10 دنوں میں شاہین باغ کی طرح5000 اور  احتجاجی  مقامات ہوں گے ۔آ زاد سی اے اے  اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین کو اپنی حمایت دینے کے لئے جنوبی دہلی میں واقع شاہین باغ پہنچے۔
موجود بھاری بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے دلت لیڈر نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) 'سیاہ قانون'  ہے جو لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کر رہا ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے سی اے اے کے خلاف دھرنا دے  رہیںخواتین  سے انہوں نے کہا، '' میں اس کی مظاہرے  میں حصہ لینے والوں کو مبارک باد دینا چاہوں گا۔یہ محض ایک سیاسی تحریک نہیں ہے،ہمیں آئین اور ملک کے اتحاد کو بچانا ہے۔
آزاد نے کہا کہ سخت سردی بھی ان خواتین کے حوصلے کو توڑ نہیں پائی۔آزاد کے پہنچنے  سے پہلے مظاہرین فیض احمد فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے گا رہے تھے۔آئین تھامے ہوئے آزاد نے کہا، '' میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں اگلے 10 دنوں میں ملک بھر میں کم از کم5000 اور شاہین باغ ہوں گے۔
 



Comments


Scroll to Top