Latest News

جنہوں نے بابائے قوم کو گولیاں ماری تھیں وہ آج ملک کو بھی مار رہے  ہیں:تشار  گاندھی

جنہوں نے بابائے قوم کو گولیاں ماری تھیں وہ آج ملک کو بھی مار رہے  ہیں:تشار  گاندھی

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) نیشنل رجسٹر سٹیزن ( این آر سی )کی مخالفت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پرپوتے  تشار گاندھی نے کولکتہ کے پارک سرکس میدان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے لئے ذمہ دار تھے، وہ اب  بھارت ماتا کو بھی تین گولیوں سے ہی مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ یہ تین گولیاں ہیں  سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر ۔
تشار گاندھی نے کہا کہ باپو کے سینے میں جنہوں نے  3 گولیاں داغیں، اب وہی لوگ اسی طرح تین گولیاں سی اے اے ، این آر سی اور  این پی آر سے ملک کو مار رہے ہیں۔ یاد رکھیں، ان کا مزاج بدلا  نہیں ہے، لیکن ہمیں ان کو بتا نا ہوگا کہ ہمارے  سینے بہت مضبوط ہیںاور ہم ان کی گولیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے۔
 بتادیں کہ شاہین باغ علاقے کی طرح کولکتہ کے پارک سرکس میدان میں بھی مظاہرین گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا دے رہے ہیں۔ اس دھرنے میں تشار گاندھی سمیت کئی سماجی کارکنان نے حصہ لیا۔
 



Comments


Scroll to Top