Latest News

کسانوں کا مسئلہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل ہوگا: شاہ نواز

کسانوں کا مسئلہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل ہوگا: شاہ نواز

اجمیر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کا مسئلہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل ہوگا۔
مسٹر شاہ نواز کل دیر شام راجستھان میں اجمیر خواجہ صاحب کی درگاہ حاضری لگانے پہنچے۔ وہ بہار میں ایم ایل سی بننے کے بعد نئی ذمہ داری ملنے پر غریب نواز کا شکریہ ادا کرنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیتے گی اور آنے والے دنوں میں کیرالہ میں بھی کمل کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے ملک کا ترنگا بھی تھامہ اور کمل کو بھی کھلایا۔ یہ بی جیپی کیلئے بڑی بات ہے۔حسین کے ساتھ ریاست کے سابق وزیرٹرانسپورٹ یونس خان بھی آئے۔ دونوں نے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
 



Comments


Scroll to Top