Latest News

شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ میٹنگ ہندوستان میں ہوگی

شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ میٹنگ ہندوستان میں ہوگی

تاشقند : ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سربراہان کی آئندہ میٹنگ ہندوستان میں ہوگی ۔ مسٹر اریپوو نے ہفتہ کے روز کہاہم اس بات پر رضامند ہیں کہ ایس او سی رکن ممالک کے سربراہان کی آئندہ میٹنگ ہندوستان میں ہوگی، جو پہلی مرتبہ ہماری تنظیم کے سرکاری سربراہان کی کونسل کی صدارت کرے گا۔انہوں نے تاشقند میں ہوئی شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کے دوران اس میزبانی کی ذمہ داری کو قبول کرنے کے لئے ہندوستان کا شکر کیا ۔ 

PunjabKesari
ہندوستان اور پاکستان 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بنے تھے ۔شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین سرکاری تنظیم ہے اور موجودہ وقت میں چین، بھارت، قازکسان ، کرغیز ستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان آٹھ رکن ہیں ۔ ساتھ ہی اس کے افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا اس کے مشاہد ملک ہیں جبکہ آرمینیا، ، آذر بائیجان ، کمبوڈیا نیپال، سری لنکا اور ترکی اس کے مذاکرات کار ملک ہیں۔



Comments


Scroll to Top