لندن: دنیا میں کئی خوبصورت ، انوکھے اور عالیشان بنگلے ہیں، جو اپنی خاصیات کے لئے مشہور ہیں، لیکن ایسے ہوٹل کے بارے میں سنا ہے جہاں محض بستر پرکروٹ بدلنے سے لوگ ایک سے دوسرے ملک میں پہنچ جاتے ہوں؟ جی ہاں یہ مذاق نہیں، بلکہ سچ ہے۔اس ہوٹل کا نام اربیز ہوٹل ہے ، جس کو اربیز فرانکو- سوئسے ہوٹل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ ہوٹل فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی سرحد پر کیور علاقے میںہے ۔ اس ہوٹل کی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہی ہے ۔
یہ ہوٹل دو ملکو ں میں آتا ہے ، اس لئے کے ہوئل کے دو- دو ایڈریس ہے۔ اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ فرانس اور ہوٹل کی سرحد اس ہوٹل کے بیچوں وبیچ سے گزرتی ہے ۔ اس ہوٹل کے اندر جاتے ہی لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک میں پہنچ جاتے ہیں۔اربیزہوٹل کی تقسیم دونوں ملکوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے کی گئی ہے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس ہوٹل کا بار سوئٹزر لینڈ میں پڑتا ہے تو باتھ روم فرانس میں پڑتاہے۔
اس ہوٹل میں سبھی کمروں کو دو حصوں میں بانٹا گیا ہے۔کمروں میں ڈبل بیڈ کچھ اس طرح سجائے گئے ہیں کہ یہ آدھے فرانس میں تو آدھے سوئٹزر لینڈ میں ہیں۔ ساتھ ہی کمروں میں تکیے بھی دونوں ملکو ں کے حساب سے الگ الگ لگائے گئے ہیں۔ یعنی کروٹ بدلتے ہی لوگ ایک سے دوسرے ملک میں پہنچ جاتے ہیں۔ یہ ہوٹل 1862 میں وجود میں آیا تھا ۔
پہلے یہاں کیرانہ کی دکان ہوا کرتی تھی۔ بعد میں سال 1921 میں جلوس زین اربیز نام کے شخص نے اس کو خریدلیا تھااور یہاں ہوٹل بنا دیا تھا۔ اب یہ ہوٹل فرانس اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان میں دونوں ملکوں کی پہچان بنا ہوا ہے ۔