National News

دو لہے نے کچھ اس انداز سے کی کسانوں کی حمایت ، اہل خانہ نے بھی کر دیا  بڑا اعلان

دو لہے نے کچھ اس انداز سے کی کسانوں کی حمایت ، اہل خانہ نے بھی کر دیا  بڑا اعلان

اجنالہ:  مرکزی حکومت کے منظور کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف  جہاں کسانوں ، مزدوروں اور دیگر افراد نے گذشتہ دو ماہ سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وہاں عام لوگوں میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف  سخت ناراضگی ہے اور ہر   کو ئی  اپنے اپنے انداز میں کسانوں کی حمایت کر رہا ہے ۔ اسی طرح کا معاملہ اجنالہ کے ایک گاؤں نویہ سرواں میں پیش آیا جہاں ایک دولہے نے  کسان تحریک کی حمایت کرتے  ہوئے  شادی میں نہ صرف ٹریکٹر کو شامل  کیا   بلکہ اپنی دلہن کو بھی ٹریکر پر گھر لے کر  آیا۔ صرف یہی نہیں ، دولہا کے اہل خانہ نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد دلہن سمیت پورا خاندان دہلی کسان تحریک میں شامل ہوگا۔

Republic Day Tractor Rally: No Progress At Meeting Between Police, Farmer  Unions
جب دولہا کی جانب سے ٹریکٹر کو پھولوں سے سجایا گیا تھا ، تو وہیں  کسانوں کا جھنڈا بھی ٹریکٹر پر رکھا گیا ۔ اس موقع پر ، دولہا سکھراجبیر سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنی بارات بھی  ٹریکٹروں پر لے کر گیا ہے او ٹریکٹر پر  ہی پنی اہلیہ کو بھی لے کر آیا ہے۔سکھراجبیر سنگھ ے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دہلی جائیں اور کسانوں کی  حمایت  کریں ، تاکہ مرکزی حکومت پر زرعی قانون کو جلد منسوخ کرنے کے لئے دبا ؤڈالا جاسکے۔

Farmers' tractor rally on Republic Day: Farm union leaders to discuss  route, arrangements with police officials today - India News , Firstpost
اس موقع پر دولہے کی والدہ بلویندر کور نے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کرتے ہیں اور مودی حکومت کے ان کالے قوانین کی مخالفت کرتے ہیں۔ صرف  اتنا ہی نہیں ، دولہے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد وہ دلہن سمیت دلی میں کسانوں کی تحریک میں حصہ لیں گے۔ ان کے والد نے کہا کہ جب تک مرکزی حکومت اس قانون کو منسوخ نہیں کرتی ہے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ دہلی کے دھرنے میں بیٹھے رہے  گے۔



Comments


Scroll to Top