Latest News

حکومت نے دی آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری

حکومت نے دی آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری

نئی دہلی:حکومت نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے آج مسلح افواج کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری دی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں منعقدہ دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں ایئر فورس کے لئے 106 بیسک ٹرینر طیارے کی خریداری سمیت 8722.38 کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز منظور کی گئیں۔
فضائیہ کے لئے یہ بیسک ٹرینر طیارے ہندوستان کے ایروناٹکس لمیٹڈ سے خریدے جائیں گے، جو ملک کا دفاعی آلات ساز ادارہ ہے۔ اس سے فضائیہ کی ٹریننگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
بحریہ اور کوسٹ گارڈ جنگی کے جہازوں کے لئے بھی سپر ریپڈ گن مانٹ کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے، جسے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ سے خریدا جائے گا
 



Comments


Scroll to Top