Latest News

حکومت نہیں معلوم کتنی ہے کسانوں کی آمدنی

حکومت نہیں معلوم کتنی ہے کسانوں کی آمدنی

نئی دہلی: کسانوں کی آمدنی سال 2022 تک دوگنی کرنے کے ہدف کو لے کر چل رہی سرکار کے پاس ان کی آمدنی کے بارے میں گزشتہ چھ سال کا کوئی اعدادوشمار دستیاب نہیں ہے وزیر زراعت کیلاش چودھری نے منگل کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاچونکہ ماضی میں سروے کام سال 2013 میں کیا گیا تھا، اسلئے گزشتہ تین سال کے دوران حقیقی مدات میں دیہی خاندانوں کی طرف سے حاصل زرعی آمدنی کی تفصیلات حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوری 2013 سے دسمبر 2013 کے درمیان نیشنل سیمپل آفس کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق، فی کس کسان خاندان سالانہ اوسط آمدنی 6,426 روپے کا اندازہ لگایا گیاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے کام کا طریق کار طے کر دیا ہے۔ اس کے لئے ایک حکمت عملی تجویز کیلئے ایک بین وازارت کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے گزشتہ سال ستمبر میں حکومت کو اپنی رپورٹ سونپ دی تھی۔ اس نے آمدنی میں اضافہ کے لئے سات ذرائع کو نشانزدکیا ہے۔ ان میں فصل پیداواری کو بہتر بنانے، لائیواسٹاک پیداواری کو بہتر بنانے، وسائل کے استعمال میں صلاحیت یا پیداواری لاگت میں کمی، فصل میں اضافہ، زیادہ قیمت والی فصلوں کی مد میں تنوع، کسانوں کی طرف سے حاصل اصل قیمت کو بہتر بنانے اور زراعی کاروبار سے غیر زرعی کاروبار کی طرف تبدیلیاں شامل ہیں۔ چودھری نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ساڑھے پانچ سال کی مدت میں زراعت کے مد میں بجٹ الاٹمنٹ میں بھاری اضافہ کیا ہے۔ پیشر ور حکومت نے سال 2009 سے 2014 کے دوران 1.21 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا تھا جبکہ اس حکومت نے 2009 سے 2014 کے درمیان 2.11 لاکھ کروڑ روپے مختص کیا ہے۔موجودہ مالی سال کے بجٹ میں یہ الاٹمنٹ 1.38 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔



Comments


Scroll to Top