National News

وہ دن دور نہیں جب پی او کے میں ترنگالہرایا جائے گا: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

وہ دن دور نہیں جب پی او کے میں ترنگالہرایا جائے  گا: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

نئی دہلی :مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو پی او کو لے کر بڑا بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) میں ترنگا  لہرا نا ممکن ہو جائے گا۔سنگھ نے جموں و کشمیر میں چینانی- ناشری سرنگ کا نام تبدیل کرنے کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہا، '' مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئے بھارت کا کارواں آگے بڑھ رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ترنگا لہرایا جائے گا جس کے لئے شیاما پرساد مکھرجی نے اپنی زندگی قربان کر دی تھی ۔

PunjabKesari
مسٹر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی نے 2017 میں نو کلومیٹر لمبی سرنگ  قوم کو وقف کی تھی ، جس سے جموں اور سرینگر کے درمیان فاصلے میں 31 کلومیٹر کی کمی آئی لیکن '' بہت سی  مجبوریوں '' کی وجہ سے اس کا نام مکھرجی کے نام پر نہیں رکھا جا سکا تھا۔اتنا ہی نہیں انہوں نے سرنگ کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کرنے کی تجویز قبول کرنے کا کریڈٹ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزیر نتن گڈکری کو دیا۔

PunjabKesari
جتیندر سنگھ نے کہا کہ 66 سال پہلے 11 مئی 1953 کو مکھرجی کو بغیر ایف آئی آر، چارج شیٹ یا انتباہ دئیے غیر قانونی طور پر لکھن پور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں چینانی- ناشری راستے سے سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔مکھرجی کی 23 جون 1953 کو موت کے بعد ان کی ماں نے  اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو خط لکھ کر ان کی موت کی تحقیقات کرنے کی مانگ کی تھی۔انہوں نے کہا، '' کچھ وجوہات کی بنا پر اس وقت کے وزیر اعظم نہرو نے اس خط پر توجہ نہیں دی اور کوئی انکوائری نہیں کی گئی۔اب نیا زمانہ ہے۔تب نہرو کی حکومت تھی، اب مودی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا، '' نہرو حکومت کی خامیوں کو مودی حکومت نے درست کر دیا ہے ،اس انکوائری اس خامی  کو ختم کیا  جا سکتا ہے، لیکن یہ یادگار(سرنگ)  آنے والی نسل کے لئے ان کی وراثت اور یاد کو سنبھال رکھے گی۔

PunjabKesari
آرٹیکل 370 کے زیادہ تر دفعات منسوخ کرنے کے قریب دو ماہ بعد سرنگ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چینانی- ناشری سرنگ کی  تعمیر 2600 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی تھی۔یہ سرنگ برف  سے ڈھکی ہوئے اوپری علاقوں سے الگ ہو کر گزرتی ہے ،جس  سے سفر کی مدت دو گھنٹے کم ہو جاتی ہے اور جموں سے اودھم پور، رام بن، بانہال اور سرینگر سفر کرنے والے ہر وقت محفوظ سفر کر سکتے ہیں.۔



Comments


Scroll to Top