Latest News

پی او کے میں فوج کی کارروائی پر بولے کانگرس لیڈر، جب - جب انتخابات ہوتے ہیںسرجیکل سٹرائیک ہوجاتی ہے

پی او کے میں فوج کی کارروائی پر بولے کانگرس لیڈر، جب - جب انتخابات ہوتے ہیںسرجیکل سٹرائیک ہوجاتی ہے

پٹنہ: بہار کانگرس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ نے ہندوستانی فوج کی جانب سے پاک مقبوضہ کشمیر میں کی گئی کارروائی کو انتخابات سے جوڑتے ہوئے بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب  جب انتخابات ہوتے ہیں تو سرجیکل سٹرائیک ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک  پیٹرن بنتا ہے۔
اکھلیش سنگھ نے کہاکہ ' مودی جی کی حکومت میں جب بھی بڑی  ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں تب سرجیکل سٹرائیک  پیٹرن بنتا ہے۔اب حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سرجیکل سٹرائیک  پر سیاست کی جائے گی۔کل ہریانہ اور مہاراشٹر میں الیکشن ہے'۔



Comments


Scroll to Top