Latest News

ہاؤڈی مودی کے جواب میں ششی تھرور نے شیئر کی نہرو- اندرا کی تصویر، کر بیٹھے بڑی غلطیاں

ہاؤڈی مودی کے جواب میں ششی تھرور نے شیئر کی نہرو- اندرا کی تصویر، کر بیٹھے بڑی غلطیاں

کانگرس کے سینئر لیڈر اور ترووننت پورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔اب وہ وزیر اعظم نریندر مودی  کو گھیر نے کے چکر میں  ایک نہیں ، بلکہ 3 بڑی غلطیاں کر بیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے  لوگوں نے ان کی کلاس لگادی ہے ۔


در اصل  تھرور نے وزیر اعظم مودی کے امریکہ میں ' ہاؤڈی مودی ' تقریب میں ہوئے زبردست استقبال کا موازنہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کے استقبال سے کیا ۔انہوںنے نہرو اور اندرا گاندھی کی ایک فوٹو شیئر کر تے ہوئے لکھا کہ '1954 میں امریکہ میں نہرو اور اندراگاندھی۔دیکھئے  ،جوش سے بھرے امریکی لوگوں کے سیلاب پر نظر ڈالیں، یہ سب  بغیر خصوصی تعلقات عامہ مہم، این آر آئی بھیڑ انتظام اور بڑھا چڑھا کر کئے جا رہے میڈیا پروپیگنڈے کے ہے۔  

PunjabKesari

بڑی تعداد میں امریکی عوام ان کو دیکھنے کے لئے آئی تھی۔  تھرو بتانا چاہ رہے تھے کہ بیرون ملک ہندوستانی وزیر اعظم کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ اس ٹویٹ کے بعدششی تھرو  سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے لگے اور لوگوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ  یہ تصویر امریکہ کی نہیں ،بلکہ روس دورے کی ہے۔

 


دوسری غلطی ، یہ تصویر 1954 کی نہیں ، 1956  کی ہے ، جب اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ساتھ اندرا گاندھی گئی تھیں۔حد تو تب ہوگئی جب' اندرا گاندھی' کو '' انڈیا  گاندھی ''لکھ ڈالا۔ تھرو کو جب اس غلطی کا احساس ہوا تو انہوںنے دوبارہ ٹویٹ کیا کہ مجھے یہ تصویر کسی نے فارورڈ کی تھی ۔ ہوسکتا ہے کہ  یہ تصویر یو ایس ایس آر کی ہو، لیکن پھر بھی  اس سے میرا پیغام نہیں بدل جاتا ۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں سابق وزراء  اعظم کی بیرون ملک مقبولیت رہی ہے ۔انہوں نے لکھا کہ جب نریندر مودی کی عزات افزائی ہوتی ہے ، ہندوستان کے وزیر اعظم کی عزت افزائی ہوتی ہے ، عزت ہندوستان کے لئے ہے۔



Comments


Scroll to Top