National News

آئی سی سی نے اچانک تبدیل کردیا ضابطہ،ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئی ٹیم انڈیا

آئی سی سی نے اچانک تبدیل کردیا ضابطہ،ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئی ٹیم انڈیا

انٹر نیشنل سپورٹس ڈیسک :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جمعرات کو ایک ایسا فیصلہ کیا ہے، جس سے ٹیم انڈیا کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ آئی سی سی نے ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ کی پوائنٹ ٹیبل کا ضابطہ ہی بدل دیا ہے، جس کی وجہ سے بدھ تک نمبر 1 پر قائم ٹیم انڈیا اب دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر کھسک گئی ٹیم انڈیا، آئی سی سی نے اچانک تبدیل کردیا ضابطہ

وہیں دوسرے نمبر کی آسٹریلیائی ٹیم کی رینکنگ اب نمبر-1 ہوگئی ہے۔ دراصل، آئی سی سی نے ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ کی رینکنگ کی بنیاد اب پوائنٹ ٹیبل نہیں بلکہ جیت فیصد کو بنایا ہے۔ مطلب جس ٹیم کا جیت فیصد زیادہ ہوگا، وہ ٹیم اب نمبر-1 پوزیشن پر رہے گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)


ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ میں ٹیم انڈیا نمبر 2 پر کھسک گئی
ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ کی پوائنٹ ٹیبل کو لے کر آئی سی سی کے نئے ضابطہ کے بعد اب ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ دراصل ٹیم انڈیا نے 4 سیریز کھیلی ہے اور اس کا جیت فیصد 75 فیصد ہے، وہیں آسٹریلیائی ٹیم 3 سیریز میں 82.22 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا 360 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی اور آسٹریلیا کے 296 پوائنٹ تھے۔ آئی سی سی کے اس ضابطہ کے بعد اب ہندوستان- آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی آئندہ سیریز اور زیادہ دلچسپ ہو جائے گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

ان دونوں ہی ٹیموں کو ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ میں دو بڑے حریف سے مقابلہ ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان سے مدمقابل ہونے کے بعد جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ICC Test Ranking: India lose top spot in ICC Test rankings to Australia |  Cricket News - Times of India
ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ ہے، جس نے 4 ٹیسٹ سیریز میں 60.83 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے، اس کا جیت فیصد 50 فیصدی ہے۔ 39.52 فیصد پوائنٹ فیصد کے ساتھ پاکستان پانچویں مقام پر ہے۔ چھٹے نمبر پر سری لنکا، 7ویں پر ویسٹ انڈیز، آٹھویں پر جنوبی افریقہ اور 9 ویں نمبر پر بنگلہ دیش ہے۔



Comments


Scroll to Top