سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب کے ایک تاجر کا قتل اور دیگر ایک کو زخمی کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے شوپیان کے پراگ میں زبردست فائرنگ کی جہاں تاجروں کا ایک گروپ موجود تھا انہوںنے کہا اس فائرنگ میں پنجاب کے دو تاجر شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
زخمیوں میں ایک کی شناخت چرنجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جسے مردہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ضلع ہسپتال پلوامہ میں ریفر کردیا گیا ۔ حالت تشویشناک ہونے پر اسے سری نگر بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے لئے ذمہ دار مسلح افراد کو پکڑنے کے لئے ایک جامع تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر میں پیر کی صبح کے بعد سے یہ تیسرا ایسا واقعہ ہے۔ پیر کی رات راجستھان کے باشندے شریف خان نامی ایک ڈرائیور کی مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ چھتیس گڑھ کے اینٹ بھٹے میں کام کرنے والے ایک مزدور کی بدھ کو پلوامہ میں مسلح