سپورٹس ڈیسک:ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کے والد کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا۔ سراج ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیائی سیریز کے سلسلے میں سڈنی میں ہیں۔ سراج آئی پی ایل میں رائلز چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ٹیم انڈٰیا نے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
بنگلورو نے ٹویٹ کیا ''ہماری تعزیت محمد سراج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ بنگلور کی پوری ٹیم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔ آپ مضبوط رہیں‘‘۔
حیدرآباد میں پیدا ہونے والےتیز گیند باز سراج نے حال ہی میں اختتام پذیر آئی پی ایل ۔ 13 میں بنگلور کے لئے 9میچ کھیلے جس میں انہوں نے 8.68 کی اکانومی شرح سے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے ساتھ3 ون ڈے ، 3 ٹی ۔20 اور 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز27 نومبرسے سڈنی میں یک روز ہ میچ سے ہوگا۔