National News

ترون گوگوئی کا وزیر اعظم پر حملہ،کہا - ہندوؤں کے جناح کے طور پر ابھرے ہیں  مودی

ترون گوگوئی کا وزیر اعظم پر حملہ،کہا - ہندوؤں کے جناح کے طور پر ابھرے ہیں  مودی

نئی دہلی: سینئر کانگرس لیڈر اور آسام کے سابق وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے شہریت ترمیمی  قانون( سی اے اے ) کے معاملے پر وزیر اعظم مودی کو گھیرا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کا موازنہ  جناح سے کرتے ہوئے مودی کے کاموں کی جم کر تنقید کی ۔گوگوئی نے کہا کہ' نریندر مودی محمد علی جناح کی' ٹو نیشن تھئری'  کو فالو کرکے  ہندوستان کو ہندو ملک بنانا چاہتے ہیں۔وہ جناح کے  ٹو نیشن کے اصول کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہندوستان کے ہندو جناح کے طور پر ابھرے ہیں'۔

PunjabKesari
ہم ہندو ہیں، مگر  ہندوستان کو ہمیشہ سیکولر ہی دیکھنا چاہتے 
 ترون گوگوئی نے کہا کہ جس طرح ملک میں  سی اے اے  اور این آر سی کولے کر احتجاج ہوئے ہیں،وہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ عوام نے  بی جے پی اور اس کی اتحادی تنظیموں کے ہندوتو کے نظریہ کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہندو ہیں، مگر ہندوستان کو ہمیشہ سیکولرہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ مخالفت کرنے والے لوگوں میں زیادہ تر ہندو ہیں جو بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتو کو مسترد چکے ہیں۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ  ترون گوگوئی تین بار آسام کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ گوگوئی نہ صرف  این آر سی اورشہریت ترمیمی  قانون( سی اے اے )کولے کر مرکز پر مسلسل نشانہ  سادھ رہے ہیں،بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کی بھی مذمت کر رہے ہیں ہے، جس میں انہوں نے  ہندوستان میںڈٹینشن کیمپ نہ ہونے کی بات کہی۔ گوگوئی نے  وزیر اعظم  کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مرکز ی حکومت نے اپنی گزشتہ مدت کے دوران آسام کے گوالپاڑا میں ڈٹینشن کیمپ  بنانے کے لئے 46 کروڑ روپے کی رقم جاری کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top