Latest News

اجے دیوگن کی '' تاناجی'' کو ملا تنازعات کا فائدہ، یوپی حکومت نے  فلم کو کیا ٹیکس فری

اجے دیوگن کی '' تاناجی'' کو ملا تنازعات کا فائدہ، یوپی حکومت نے  فلم کو کیا ٹیکس فری

ممبئی : اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اجے دیوگن کی فلم ' تاناجی: دی انسگ وریئر'  کو ٹیکس فری کر دیا ہے۔فلم کو اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے جو صوبیدار تاناجی مالُسرے کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔یوپی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ  فلم کی کہانی کے پیش نظر فلم کو ٹیکس فری کیا گیا ہے، جو تاناجی کی قربانی اور بہادری کو اجاگر کرتی ہے۔یہ فلم نوجوان نسلوں کے لئے ایک مثال ہے۔

https://twitter.com/myogioffice/status/1216932375768158209
انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن نے وزیر اعلیٰ سے فلم کو ٹیکس فری کرنے کی درخواست کی تھی۔ایسڈ اٹیک  متاثرہ پر میگھنا گلزار کی فلم' چھپا ک' کو'تاناجی 'کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا، لیکن ایسڈ اٹیک متاثرہ کی درخواست کے باوجود انہیں ٹیکس میں چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔

https://twitter.com/ajaydevgn/status/1216952998917619715
چھپاک میں دیپکا پادکون لیڈ رول میں ہیں اور ساتھ ہی پروڈیوسر بھی ہیں۔اداکارہ گزشتہ ہفتے دہلی میں جے این یو میں تحریک میںطالب علموں کو حمایت دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔' چھپا ک' کو چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پدوچیری سمیت کانگرس حکمراں ریاستوں میں ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top