Latest News

تائیوان سرحد میں پھر داخل ہوئے چین کے بمبار طیارے، تائپے نے میزائلیں دکھا کر کھدیڑے

تائیوان سرحد میں پھر داخل ہوئے چین کے بمبار طیارے، تائپے نے میزائلیں دکھا کر کھدیڑے

انٹر نیشنل ڈیسک: ایک امریکی سفارت کار کے تائیوان دورے  سے  چین  بھڑکا ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے ۔امریکہ کے ساتھ بڑھتی دوستی کی وجہ سے  تائیوان کو لیکر چین  کے تیور  جارحانہ ہوتے جارہے ہیں۔ تائیوان کی سرحد میں دراندازی سے چینی طیارے باز نہیں آ رہے ہیں۔ لیکن تائپے نے اب ڈریگن کے اقدامات کا موزوں جواب دینے کا من   بنالیا ہے ۔
 تازہ واقعہ میں ، ایک بار پھر تائیوان کی فضائی حدود میں اپنے 8 ایچ - 6 کے جوہری بمبار داخل ہو گئے تھے ، تو تائیوان نے بھی اپنے میزائلوں کا رخ چین کے بمباروں کی طرف کردیا۔ تنا ؤبڑھتا ہوا دیکھ کر جہاز فوراًتائیوان کی فضائی حدود کے  باہر بھاگ  گئے ۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آٹھ H-6 چینی بمبار اور چار لڑاکا طیارے تائیوان کے فضائی دفاع کی شناخت کے علاقے کے جنوب مغربی کونے میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد تائیوان نے اپنے میزائلوں کو نگرانی کے لئے تعینات کیا۔ تائیوان نے آٹھ جوہری صلاحیت کے حامل H-6K اور چار J-16 لڑاکا طیاروں کی دراندازی کو بھی  غیر معمولی قرار دیا ہے۔ بتادیں کہ  عام طور پر چین تائیوان کی سرحد پر  توہی طیاروں یا پھر  ایک یا دو ایچ 6 طیارے بھیجتا ہے۔ 
تائیوان کی وزارت دفاع کے ذریعہ فراہم کردہ ایک نقشے میں بتایا گیا ہے کہ وائی- 8 اینٹی سب میرین طیارے نے بھی پرتاس جزیرے کے قریب تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ تاہم ، ان تمام طیاروں کو تائیوان کی سرزمین سے  کافی دورسے کھدیڑ دیا گیا تھا ۔
وزارت نے کہا ، تائیوان کی فضائیہ نے چینی طیاروں کو متنبہ کیا ہے اور میزائل ان کی نگرانی کے لئے تعینات کیا ہے۔  در اندازی کی اطلاع ملتے ہی  ایئر بورن الرٹ کی سطح میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ ریڈیو وارننگ جاری کی گئی  اور فضائی دفاعی میزائل سسٹم  کو اس سرگرمی پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ تاہم چین کی طرف سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق  در انداز کرنے والے چین کے جہازوں میں  Y-8 اینٹی سب میرین طیارہ شب شے زیادہ  بار شامل رہا ہے ۔
یہ طیارہ سمندر میں سطح اور پانی کے اندر کی سرگرمیوں کو ٹریک کرنے میں  مہارت رکھتا ہے۔ تاہم ، امریکہ کے پاس بہت سی آبدوزیں ہیں جن کا  پتہ چین کا کوئی بھی اینٹی سب میرین   وار فائر سسٹم  نہیں لگا سکتا  ۔ اتوار کی صبح ایک چینی طیارہ تائیوان میں گھس گیا۔
 



Comments


Scroll to Top