Latest News

یوم پیدائش پر خاص :  جانیں ، اس خوبصورت حسینہ نے ابھی تک کیوں نہیں کی شادی

یوم پیدائش پر خاص :  جانیں ، اس خوبصورت حسینہ نے ابھی تک کیوں نہیں کی شادی

بالی وڈ ڈیسک :  بالی وڈ کی خوبصورت اور بہترین اداکارہ تبو 47  بہاریں دیکھ چکی ہیں اور وہ آج اپنا 48 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں ۔ ان کے والد کا نام جمال ہاشمی اور ماں کا نام رضوانہ ہے ۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہیں جن کا نام فرحا ناز ہے اور وہ بھی ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ رہی ہیں ۔ تبو نے ابھی تک شادی نہیں کی ۔   جس کی وجہ انہوں نے اجے دیوگن کو بتایا ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ اگر آج میں سنگل ہوں تو وہ صرف اجے دیوگن کی وجہ سے ہیں ۔  انہوں نے کہا تھا کہ میرا کزن سمیر آریا  اور اجے دیوگن پڑوسی تھے ۔ یہ دونوں ہی مجھ پر نظر رکھتے تھے اور فالو کرتے تھے ۔ اگر کوئی لڑکا میرے آس پاس بھی دکھتا تھا تو دونوں مل کر اس کی پٹائی کر دیتے تھے ۔ وجہ سے آج تک میں سنگل ہوں ۔

PunjabKesari
 تبو تین دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور وہ آخری بار سلمان خان کے ساتھ فلم میں دکھائی دی تھیں ۔ تبو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز دیو صاحب کے ساتھ کیا تھا ۔  جی ہاں تبو کو پہلا بریک دیو آنند  نے ہی اپنی فلم 'ہم نوجواں' میں دیا تھا ۔ اس فلم میں انہوں نے دیو آنند کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا ۔ اس پیاری سی لڑکی نے تبھی اپنی اداکاری سے سب کے  من میں جگہ بنا لی تھی ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top