Latest News

جے این یو تشدد کے خلاف بالی وڈ میدان میں،رچا چڈھا، تاپسی پنوں سمیت ان اداکاروں نے  کیا احتجاج

جے این یو تشدد کے خلاف بالی وڈ میدان میں،رچا چڈھا، تاپسی پنوں سمیت ان اداکاروں نے  کیا احتجاج

نیشنل ڈیسک:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)میں اتوار کو ہوئے تشدد کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ جے این یو کیمپس میں نقاب پوش غنڈوں کی طرف سے کی گئی توڑ پھوڑ، مارپیٹ اور تشدد  کو لیکر  ملک کے کئی حصوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ممبئی میں بھی اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں نے گیٹ وے آف انڈیا پر احتجاجی  مظاہرہ کیا۔عام لوگوں کی طرح ہی بالی وڈ ستاروںنے بھی اس واقعہ کی شدید مخالفت کی۔

PunjabKesari
انوراگ کشیپ، وشال بھاردواج، تاپسی پنوں، دیا مرزا، انوبھو سنہا، رچا چڈھا، راہل بوس، زویا اختر، گوہر خان، ریما کاگتی، علی فضل کی طرح بہت سے ستاروںنے  ممبئی کے کارٹر روڈ علاقے میں کئی  بالی وڈ فنکاروں کے ساتھ احتجاج کیا ۔حال ہی میں اس دوران کی تصاویر سوشل ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ایک تصویر میں اداکارہ رچا چڈھا پلے کارڈ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔اس سے پہلے انوبھوسنہا نے سدھیر مشرا، وشال بھاردواج، زویا اختر، دیا مرزا اور انکر تیواری جیسے ستاروں کے ساتھ مل کر ممبئی پولیس سے احتجاج کے لئے اجازت لی  تھی۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ سٹارز نے کھار پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سے تحریری طور پر کہا تھا کہ کارٹر روڈ پرومیناڈ میں رات 8 سے 10 بجے تک 150 آرٹسٹ کے ساتھ بالی وڈ کے کچھ ستارے جے این یو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ اور ملک کی باقی یونیورسٹیوں کی حمایت میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اس احتجاج میں انوراگ کشیپ ایک پلے کارڈ لے کر کھڑے تھے جس پر لکھا تھا' بہت ہوا'۔ اس کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی وہاں اپنے پلے کارڈ کے ساتھ خاموش احتجاج کر رہی تھیں۔

PunjabKesari
اس احتجاج میں کئی ستاروں نے اپنی بات رکھی اور میوزک اور پوشاعری  کے ساتھ یہ احتجاج ختم ہوا۔اس  معاملے میں سوشل میڈیا پر ورون دھون،عالیہ بھٹ، انل کپور اور سونم کپور جیسے اداکار بھی سوشل میڈیا پر سخت اعتراض جتا چکے ہیں۔ اداکاروں نے اس احتجاج میں  حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ جے این یو میں تشدد کرنے والے لوگوں کو جلد گرفتار کرے اور سخت کاروائی کرے ۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ ان میں سے زیادہ تر وہ  ہستیاں تھیں، جنہوں نے مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مسلسل مذمت کی ہے۔انوراگ کشیپ اور انوبھو سنہا جیسے ستارے مودی حکومت سے مسلسل سوال پوچھتے رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top