Latest News

مساج پارلر پرسواتی مالیوال کا چھاپہ، لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں ملے لوگ، سینکڑوں کنڈوم بھی برآمد

مساج پارلر پرسواتی مالیوال کا چھاپہ، لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں ملے لوگ، سینکڑوں کنڈوم بھی برآمد

نئی دہلی: راجدھانی میں ان دنوں دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کافی سرگرم ہیں۔  سواتی مالیوال نے بدھ کو دہلی کے نوادا علاقے میں دوا سپا سینٹروں (جنت اسپا اور جاسمین اسپا)پر چھاپہ مارا اور یہاں سے 9 لڑکیوں کو سیکس ریکٹ سے آزاد کروایا۔  اس سلسلے میں سواتی مالیوال نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی۔ ساتھ ہی کارروائی کے دوران کے ویڈیو بھی سواتی نے شیئر کئے ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن کی صدر نے اس دوران دہلی پولیس اور ایم سی ڈی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہردن نئی جی بی روڈ بنتی جارہی ہے، ایسے میں کوئی کارروائی کیوں نہیں ہورہی ہے۔ دہلی پولیس اور ایم سی ڈی خاموش کیوں ہے؟


قابل اعتراض اشیا بھی برآمد
کارروائی کے دوران دونوں ہی اسپا پارلر سے کئی قابل اعتراض سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں استعمال کئے گئے کنڈوم اور ان کے پیکٹ بھی برآمد ہوئے۔ سواتی مالیوال نے کہا کہ مساج کے  نام پر دہلی میں ایسی جگہیں ہیں جہاں سیکس ریکٹ چلائے جارہے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ہر کمرے میں لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں شخص ملا۔ وہیں مینیجر اور لڑکیوں نے خود قبول کیا کہ یہاں پر سیکس ریکٹ چلایا جارہا ہے۔ سواتی مالیوال نے مساج پارلر کے مالکوں کے خلاف فورا ًایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسکولی طالبہ کے ساتھ ملے دو شخص
چھاپے کی کارروائی کے دوران جیسمن اسپا میں ایک اسکول کی طالبہ کے ساتھ دو لوگوں کو پکڑا گیا۔ انہوں نے پہلے تو بولا کہ مساج کیلئے آئے تھے لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ سیکس ریکٹ چلایا جارہا ہے۔ سواتی مالیوال نے اس دوران کہا کہ یہ کتنے گھٹیا لوگ ہیں جو دوسروں کی بہنوں کو خوشی سے روندتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس اور ایم سی ڈی کی ناک کے نیچے بدکاری کا دھندہ کیسے پھل اور پھول رہا ہے؟ کون ذمہ دار ہے؟ اسے بند کیوں نہیں کرتے؟


سواتی مالیوال نے پولیس اور ایم سی ڈی سے فوری کارروائی کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے مساج سینٹر کھلے عام چل رہے ہیں۔ ایسے میں فوراً ان پر ایف آئی آر درج کرکے ان کی جانچ کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملزموں کی گرفتاری اور معصوم لڑکیوں کو اس دھندے سے فورا چھڑوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top