National News

جب تک بلاتکاریوں کو6 ماہ کے اندر پھانسی دینے کامطالبہ پورا نہیں ہوگا، بھوک ہڑتال ختم نہیں کروں گی : سواتی مالیوال

جب تک بلاتکاریوں کو6 ماہ کے اندر پھانسی دینے کامطالبہ پورا نہیں ہوگا، بھوک ہڑتال ختم نہیں کروں گی : سواتی مالیوال

نیشنل ڈیسک: سمتا مقام پر غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں ڈی سی ڈبلیو (دہلی کمیشن وومن ) کی چیئر پرسن سواتی  مالیوال نے بدھ کو کہا کہ وہ تب تک اپنی  بھوک ہڑتال نہیں توڑے گی جب تک کہ بلاتکاری کو چھ ماہ کے اندر اندر پھانسی دینے کی ان کی مانگ پوری نہیں ہو جاتی۔مالیوال نے منگل  کی رات کو جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کی شروعات کی لیکن بعد میں وہ اور ان کے حامی سمتا مقام پر چلے گئے۔سمتا مقام پر سابق نائب وزیر اعظم بابو جگ جیون رام کا  سمارک ہے ۔

PunjabKesari
دہلی خواتین کمیشن (ڈی سی ڈبلیو)کی قیادت کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے کئی خواتین راج گھاٹ کے قریب واقع سمتا مقام  پر پہنچیں۔مالوال نے ٹویٹ کیا کہ میری بھوک ہڑتال جاری گی ۔ہم لوگ راج گھاٹ پر یہ جنگ جاری رکھیں گے۔میں تب تک اپنی بھوک ہڑتال  نہیں  ختم کروںگی جب تک کہ میری مانگیں پوری نہیں ہو جاتیں۔

PunjabKesari
سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ نربھیا کے بلاتکاری کو پھانسی دی جائے۔دہلی میں 66 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے، تاکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ملک بھر میں فاسٹ ٹریک کورٹ بنائے جائیں اور دہلی میں 45 فاسٹ ٹریک کورٹ بنائے جائیں۔اس کے ساتھ ہی پولیس کی جوابدہی طے کی جائے اور ان کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top