National News

سورا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ایسی تصویر، لوگوں نے کئے بھدے کمینٹ

سورا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ایسی تصویر، لوگوں نے کئے بھدے کمینٹ

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ  سورا بھاسکر جتنی اپنی فلموں کو لیکر چرچا میں رہتی ہیں اس سے کہیں زیادہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔

PunjabKesari

حال ہی میں سورا بھاسکر اپنے ایک پارٹی لک کی وجہ سے اس قدر ٹرول ہوگئیں کہ لوگوں نے ان کے میم بنانے شروع کردئے ہیں۔   لوگوں نے سورا کی تصویروں پر کافی بھدے کمینٹس بھی کئے ہیں۔ سورا کی یہ تصویریں ایک ہیلووین پارٹی والے لک کی ہیں۔   

PunjabKesari
 در اصل ہو اکچھ یوں کہ 31 اکتوبر کو منائے  جانے والے ہیلووین ڈے پر بالی وڈ اسٹارس نے ڈرامائی لکس والی تصویریں شیئر کی تھیں۔ ان تصویروں میں سبھی عجیب و غریب کاسٹیوم میں نظر آرہے تھے۔ 

PunjabKesari
وہیں اسی ٹرینڈ میں اداکارہ سورا بھاسکر نے بھی شامل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہیلووین لک کیلئے فلورل آف شولڈر ٹاپ اور لانگ اسکرٹ ڈریس پہنی ہے۔ وہیں سورا نے یہ تصویریں اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top