ممبئی :جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو جم کر ہنگامہ اور تشدد ہوا ۔ کچھ نقاب پوشوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں توڑ پھوڑ کی اور ہاتھوں میں ڈنڈے لئے طلبہ و ٹیچر کی پٹائی کی۔ اس حملہ میں جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش سمیت کئی طلبہ اور پروفیسر زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لئے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ تقریباً بیس طلبہ کا ایمس میں علاج چل رہا ہے۔ بالی وڈ سے بھی اس پورے معاملہ کو لے کر ردعمل آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سورا بھاسکر جے این یو کے اس معاملہ پر مسلسل ٹویٹ کر رہی ہیں۔
https://twitter.com/ReallySwara/status/1213848028810858497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213848028810858497&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Factress-swara-bhaskar-shares-a-video-on-jnu-violence-in-campus-na-288930.html بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اس حملے کے بعد سب سے زیادہ پریشان نظر آئیں اور ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں وہ کافی جذباتی ہو گئیں۔ دراصل، سورا کے والدین جے این یو کیمپس میں ہی رہتے ہیں جس کے بعد ان کی تشویش فطری طور پر مزید بڑھ گئی ہے۔ ایک ویڈیو شیئر کر کے سورا نے تشدد کا الزام اے بی وی پی پر لگایا ہے۔ سورا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا فوری اپیل۔ دہلی کے سبھی باشندے بابا گنگناتھ مارگ پر جے این یو کیمپس کے مین گیٹ کے باہر بڑی تعداد میں پہنچیں تاکہ حکومت اور دہلی پولیس پر کارروائی کرنے کے لئے دبا بنایا جا سکے اور اے بی وی پی کے نقاب پوش غنڈوں کو جے این یو کیمپس میں توڑ پھوڑ اور تشدد سے روکا جا سکے۔
https://twitter.com/ReallySwara/status/1213855590860017664?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213855590860017664&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Factress-swara-bhaskar-shares-a-video-on-jnu-violence-in-campus-na-288930.html سورا اس خبر سے بیحد صدمے میں ہیں۔ سورا نے اس کے علاوہ ایک دیگر ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی ماں نے انہیں ایس ایم ایس بھیجا اور بتایا کہ نارتھ گیٹ کے باہر لوگ ملک کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو نعرے لگا رہے ہیں۔ سورا بھاسکر کی ممی جے این یو میں پروفیسر ہیں۔یہی نہیں، سورا نے کانگرس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ٹویٹ پر بھی جواب دیتے ہوئے ان سے جے این یو جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ وہاں جاتے ہیں تو پولیس پر دباؤ ہو گا اور حالات میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔
https://twitter.com/ReallySwara/status/1213854728536199173?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213854728536199173&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Factress-swara-bhaskar-shares-a-video-on-jnu-violence-in-campus-na-288930.html آپ کو بتا دیں کہ اتوار شام تقریبا 6:30 بجے لگ بھگ 50 غنڈے جے این یو کیمپس میں گھسے اور طلبہ پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ ان لوگوں نے کیمپس میں موجود کاروں کو بھی نشانہ بنایا اور ہاسٹل میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
27k
98k