National News

سی اے اے تشدد پر سورا بھاسکر کا بیان، کہا- قانون کے محافظ قانونی دائرے سے باہر جار ہے ہیں

سی اے اے  تشدد پر سورا بھاسکر کا بیان، کہا- قانون کے محافظ قانونی دائرے سے باہر جار ہے ہیں


ممبئی : فلم اداکارہ سورا بھاسکر  اکثر سیاسی اور سماجی معاملات پر اپنی بیباک رائے رکھنے کے لئے جانی جاتی  ہیں۔ اپنی ان  عادتوں کی وجہ سے ان کوکبھی کبھی کافی ٹرولنگ کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔سورا بھاسکر نے اب  شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) کی مخالفت میں اترپردیش میں ہوئے پرتشدد احتجاج کے بعد پولیس کی کارروائی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔

PunjabKesari
سورا نے کہا کہ اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔ پولیس طاقت کا استعمال کر رہی ہے، لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں احتجاج کے دوران زیادہ تر لوگوں کی جانیں پولیس کی فائرنگ میں گئی ہیں کیونکہ اس میں ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ میں ایسے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں۔
سورا بھاسکر نے کہا کہ مغربی یوپی میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں پولیس کی کارروائی کو جائز ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بدلہ لینے والی بات درست نہیں ہے۔ سورا کے مطابق، اگر کسی نے تشدد کیا ہے تو ان کے اوپر قانون کے تحت کیس درج کیا جانا چاہئے۔ ایسے میں ہندوستانی عدالتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس کی عدالتی جانچ کی جائے۔ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ قانون کے رکھوالے ، اس کے محافظ قانون کے دائرے سے باہر جا رہے ہیں۔ اس کی آزادانہ جانچ ہونی چاہئے۔

PunjabKesari
وہیں، سماجی کارکن یوگیندر یادو نے کہا کہ بنارس میں 57 لوگ جیل میں بند ہیں۔ بچوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ پولیس لوٹ پاٹ کر رہی ہے۔ دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کو فوراً معطل کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی ہلاک شدگان کو معاوضہ دیا جائے۔



Comments


Scroll to Top