National News

جے شری رام اور جے بجرنگ بلی کے نعرے دنگہ کرانے کے لائسنس بنے، سوامی پرساد موریہ نے پھر دیا سناتن پر متنازعہ بیان

جے شری رام اور جے بجرنگ بلی کے نعرے دنگہ کرانے کے لائسنس بنے، سوامی پرساد موریہ نے پھر دیا سناتن پر متنازعہ بیان

لکھنؤ: اتر پردیش کے سابق وزیر اور اپنی جنتا پارٹی کے صدر سوامی پرداس موریہ ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ موریہ نے کہا ہے کہ جے شری رام اور جے بجرنگ بلی جیسے مذہبی نعرے اب دنگے کرنے اور نفرت پھیلانے کا لائسنس بن گئے ہیں۔ ان کے اس بیان سے سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔
موریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ملک میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ٹھیکیدار معاشرے میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مذہب کی دُہائی دینے والے لوگ دہشت گردی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ جے شری رام اور جے بجرنگ بلی کے نعرے اب دکانوں، گھروں، عیدگاہوں، مسجدوں اور مدارس پر حملے کا اشارہ بن گئے ہیں۔ بدقسمتی سے وزیر اعلیٰ ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ ایسے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے حکومت بے گناہ مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلاتی ہے۔
موریہ  نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی خود عدالت کا کردار ادا کرنے لگے ہیں۔ عدالت کو جو کام کرنا چاہیے، وہ انہوں نے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے گھروں، مدارس اور مسجدوں پر بلڈوزر چلایا جاتا ہے، جبکہ اصل غنڈے، مافیا اور مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top