Latest News

دہلی : اندرا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملا مشتبہ بیگ ، مچی افرا تفری

دہلی : اندرا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملا مشتبہ بیگ ، مچی افرا تفری

نئی دہلی : دہلی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جمعہ کی صبح ٹرمینل 3 پر ایک مشتبہ بیگ ملنے سے افرا تفری مچ گئی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بیگ کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر  پولیس کو صبح تین بجے ایک مشتبہ بیگ کے بارے میں جانکاری ملی ۔ جسے فوراً موقع پر پہنچ کر قبضے میں لے لیا گیا ۔ اس کے اندر موجود سامان کی جانچ جاری ہے ۔

PunjabKesari

ایئر لائنز سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ اس سے کچھ دیر کیلئے مسافروں میں افری تفری مچ گئی کیونکہ کچھ دیر کے لئے آمدورفت  ٹرمینل سے لوگوں کو باہر جانے سے روک دیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی 3 کے باہر کے راستے کو بھی بند کردیا گیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top