Latest News

سرکاری اعزاز کے ساتھ سشما سوراج کی آخری وداعی، بیٹی نے نبھائیںرسومات

سرکاری اعزاز کے ساتھ سشما سوراج کی آخری وداعی، بیٹی نے نبھائیںرسومات

نئی دہلی : بھاجپا کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا دل کا دورہ پڑنے سے67 برس کی عمر میں دیر رات انتقال ہو گیا تھا ۔انکی آخری رسومات ان کی بیٹی نے نبھائیںاور سرکاری اعزا ز کے ساتھ ان کی آخری رسومات  لودھی روڈ پر واقع ودھت شوداہ شمشا  ن گھاٹ میں ادا کی گئیں۔

سشما کی آخری رسومات میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر ادفاع راجناتھ سنگھ، لاکرشن ایڈوانی سمیت  بھاجپا اور کانگرس کے سبھی سینئر لیڈران شامل ہوئے ۔لال سرخ جوڑے میں سجی سشما سوراج کو ترنگے میں لپیٹ کر شمشان گھاٹ لا یاگیا ۔ 
وہیں اس سے پہلے انکے جسد خاکی کو بھاجپا دفتر رکھا گیا ، جہاں پارٹی  کارکنان کے علاوہ کئی لوگ ان کو آخری وداعی دینے پہنچے۔ سشما سوراج کے پریوار میں ان کے شوہر سوراج کوشل اور ایک بیٹی بانسوری سوراج ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top