Latest News

سشانت خود کشی معاملہ: ریا چکرورتی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ جاری ، والد اور بھائی بھی موجود

سشانت خود کشی معاملہ: ریا چکرورتی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ جاری ، والد اور بھائی بھی موجود

ممبئی :بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں جمعہ کو  اداکارہ ریا چکرورتی  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہو ئیں ۔ ریا سے کئی گھنٹے سے  پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ریا کے والد اور بھائی بھی ای ڈی آفس میں موجود ہیں۔

PunjabKesari

بتادیں کہ اس سے قبل ریا نے ای ڈی سے اپیل کی تھی کہ سپریم کورٹ میں ان کی درخواست کی سماعت  ہونے تک   منی لانڈرنگ میں انکا بیان  درج نہیں کیا جائے ۔ ای ڈی نے چکرورتی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

PunjabKesari
چکرورتی کے وکیل ستیش مان شندے نے کہا کہ  اداکارہ کورٹ میں ان کی درخواست کی سماعت ہونے تک ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی، لیکن ای ڈی نے ریا کی اپیل کو ٹھکراتے ہوئے جمعہ کو انہیں پیش ہونے کے لئے کہا۔

PunjabKesari
راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے پٹنہ پولیس میں  چکرورتی اور اس کے کچھ رشتہ داروں کے خلاف 25  جولائی  شکایت درج کروائی تھی اور ان پر دھوکہ دہی کرنے اور اداکار کو خود کشی کے لئے اکسانے کا الزام لگا یا تھا ۔ سشانت سنگھ راجپوت (34)  کے بینک اکاؤ نٹس میں مالی بے ضابطگیوں کا بھی الزام لگایا  تھا۔ راجپوت کی لاش 14 جولائی کو مضافاتی علاقے باندرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر ، پٹنہ پولیس نے چکرورتی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔
 



Comments


Scroll to Top