National News

ریاچکرورتی کے ای ڈی کے سامنے پیش ہوتے ہی سشانت کی بہن نے شیئر کیا یہ جذباتی پوسٹ، انکتا لوکھنڈنے دیا ایسا ردعمل

ریاچکرورتی کے ای ڈی کے سامنے پیش ہوتے ہی سشانت کی بہن نے شیئر کیا یہ جذباتی پوسٹ، انکتا لوکھنڈنے دیا ایسا ردعمل

نیشنل ڈیسک :بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی  کے ممبئی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوتے ہی جمعہ کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں بھگوان شیو کی ایک پینٹنگ دکھائی دے رہی ہے۔ جس کے ساتھ لکھا ہے کسی نے کہا ہے کہ دوسرے کے ساتھ کھلواڑ کرتے وقت احتیاط برتیں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ روحانی دنیا میں اس کا تحفظ کون کر رہا ہے۔ وہیں فوٹو کے کیپشن میں شویتا نے لکھا ہے، ہر ہر مہا دیو۔ 
شویتا سنگھ کیرتی کے اس پوسٹ پر اب سشانت سنگھ راجپوت کے فین کمینٹ کر کے ای ڈی کی کارروائی پر خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔وہیں سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈ نے بھی کمینٹ کیا ہے۔ انکتا لوکھنڈ نے شویتا کی پوسٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ دعا۔

PunjabKesari
بتادیں کہ 31 جولائی کو ای ڈ نے ریا چکرورتی اور ان کے کنبے کے ممبروں کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔یہ معاملہ مبینہ طور پر آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپے کے مشتبہ لین۔دین سے متعلق ہے۔اسی معاملے میں پوچھ۔گچھ کیلئے جمعہ کو 11:50 بجے ریا چکرورتی اپنے بھائی شووک چکرورتی کے ساتھ ای ڈ کے دفتر پہنچی تھیں۔
بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملہ کی کلیدی ملزمہ ریا چکورتی جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کے سامنے پیش ہوئیں ۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے آج ریا چکرورتی کو بلایا تھا۔ ریا چکرورتی سے اداکارہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ ریا چکرورتی کے ساتھ ان کے بھائی اور والد بھی ای ڈی کے دفتر میں موجود ہیں ۔

PunjabKesari
ریا چکرورتی نے اس معاملہ میں سپریم کورٹ میں سماعت تک ای ڈی سے ان کے خلاف سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن تفتیشی ایجنسی نے ان کی اپیل مسترد کردی۔ای ڈی نے اس سے قبل چار اگست کو ریا کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ رتیش شاہ سے پوچھ گچھ کی تھی ۔
تفتیشی ایجنسی نے 3 اگست کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سندیپ سری دھر سے جواب طلب کیا تھا ۔بالی وڈ اداکارہ سشنات سنگھ راجپوت چودہ جون کو اپنے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے ۔ اداکارہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ، جس کے بعد سے ممبئی پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔ تاہم اب سشانت کے کیس کو سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

PunjabKesari

سی بی آئی نے ریا چکرورتی سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اس کے بعد سے ہی اس کیس میں ہر روز نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ سشانت کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے کہا کہ ریا چکرورتی جادو ٹونا کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاچکرورتی کے زندگی میں آنے سے پہلے سشانت بالکل ٹھیک تھے لیکن ریا کے سشانت کی زندگی میں آنے کے بعد سب بدل گیا۔
خیال رہے کہ اداکار کی موت کے بعد ان کے مینیجر نے ممبئی پولیس کو دیئے بیان میں بتایا تھا کہ اداکار تقریبا چھ مہینوں سے ڈپریشن میں تھے ۔ وہیں سدھارتھ پٹھانی کے مطابق ایکس مینیجر دشا سالین کی موت کے بعد سشانت کافی پریشان تھے  ۔
 



Comments


Scroll to Top