National News

سشانت سنگھ راجپوت  کے معاملے میں  ''اوچھی'' باتیں کر رہے ہیں سنجے راوت: نروپم

سشانت سنگھ راجپوت  کے معاملے میں  ''اوچھی'' باتیں کر رہے ہیں سنجے راوت: نروپم

ممبئی: کانگرس کے رہنما سنجے نروپم نے پیر کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا الزام لگایا کہ وہ  آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کے بارے میں ' اوچھی'  باتیںکر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے بھگوا جماعت کو بھی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔ نروپم نے یہ بھی کہا کہ ہر خاندان کی کچھ نہ کچھ کہانی ہوتی ہے ،  شیوسینا  والوں کی بھی ۔  بتادیں کہ راوت نے اتوار کے دن دعویٰ کیا  تھا کہ  سشانت کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات نہیں  اچھے نہیں تھے ۔ سشانت کو اپنے والد  کی د وسری شادی قابل قبول نہیں تھی۔
رات نے یہ تبصرہ شیو سینا کے اخبار' سامنا' میں  اپنے ہفتہ وار ی کالم کیا تھا ۔ راوت کا نام لئے بغیر ، نروپم نے سشانت ڈیتھ مسٹری  ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا' شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سشانت سنگھ راجپوت کے پریوارکے بارے میں  اوچھی باتیں کر رہے ہیں۔  ہر خاندان کی اپنی کہانی ہوتی ہے۔ شیوسینا والوں کی بھی بہت ہے  ۔لیکن سشانت کی موت ایک حساس موضوع ہے۔ شیوسینا کو احساس کمتری نہیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ قابل ذکر ہے  کہ  سشانت (34) کی لاش 14 جون کو باندرا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی ۔
 



Comments


Scroll to Top