Latest News

حیران کن رپورٹ :پاکستان کے لئے کشمیر سے بڑا مسئلہ ہے ٹماٹر، کسانوں نے کھیتوں پر تعینات کئے مسلح گارڈ

حیران کن رپورٹ :پاکستان کے لئے کشمیر سے بڑا مسئلہ ہے ٹماٹر، کسانوں نے کھیتوں پر تعینات کئے مسلح گارڈ

ایک سروے رپورٹ میں پاکستان کو لے کر  حیران کن انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لوگوں کے لئے کشمیر سے بڑا مسئلہ ان کے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ اس کا انکشاف منگل کو ایک سروے رپورٹ میں ہوا۔ 

PunjabKesari
دراصل، گیلپ انٹرنیشنل نے پاکستان کے چار صوبوں(بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ) میں سروے کروایا۔اس کے مطابق، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگوں کے لئے عام ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت 320 روپے(پاکستانی کرنسی) فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔اس سے بھی بڑی دقت ہے کہ ٹماٹرو ںکو لوٹنے کے واقعات ہونے لگے ہیں۔  

https://twitter.com/nailainayat/status/1194870491573628928
جیو نیوز کے مطابق کسانوں نے بیش  قیمتی ہو چکی فصل کو لوٹ سے بچانے کے لئے اپنے ذاتی خرچ پر کھیتوں پر مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے ہیں،کیونکہ کھیتوں پر ڈاکوؤں کی نظر ہے۔بادن ضلع کے کسان لوٹ کے واقعات  سے زیادہ خوف زدہ ہیں۔ ٹماٹر کے علاوہ دوسری سبزیوں کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں ۔لوکی یہاں 170 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے اقتصادی مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو ہیں۔ڈاکٹر عبدالحفیظ کے  بیان نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

PunjabKesari

اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑا تھا۔ میڈیا نے ان سے پوچھا کہ اپنی جگہ یا منڈی کا نام بتائیں، جہاں اس سبزی کی یہ قیمت ہے۔اس پر حفیظ گول مول جواب دینے لگے۔بہرحال، لوگوں کی ناراضگی سے گھبرائی حکومت نے ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کا حکم دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق، درآمد ہونے  کے باوجود ٹماٹر 150 روپے کلو سے کم نہیں ہوگا۔



Comments


Scroll to Top