نئی دہلی: نربھیا کے قاتل مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش بدھ کو اس وقت ناکام ہوگئی جب سپریم کورٹ نے رحم کی عرضی خارج کئے جانے کیخلاف اس کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس آر بھانومتی،جسٹس بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مکیش کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اس میں کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔
https://twitter.com/ANI/status/1222385408614395904?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222385408614395904&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-supreme-court-rejects-convict-mukesh-curative-petition-over-mercy-plea-in-nirbhaya-gangrape-case-na-291558.html عدالت نے نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی خارج کئے جانے کو چیلنج دینے والی اپیل پر منگل کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ بینچ نے مکیش کی جانب سے پیش سینئر وکیل انجنا پرکاش اور دہلی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت نے رحم کی عرضی کے ساتھ صدر کو مناسب دستاویز مہیا کرائے تھے۔
سپریم کورٹ نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ قصوروار نے صدر جمہوریہ کے سامنے سبھی دستاویزات رکھے تھے جسے دھیان میں رکھ کر صدر جمہوریہ نے اپنا فیصلہ دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ عرضی خارج کئے جانے کے بعد پھانسی کا راستہ آسان ہو گیا ہے جو کہ یکم فروری کو طے ہے۔
27k
98k