نئی دہلی : ایودھیا معاملے پر 9 نومبر کو آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل کی تمام نظر ثانی عرضیوں کو آج خارج کردیا گیا ہے ۔ مسلم فریق کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے ان عرضیوں پر اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا ہے ، یعنی 9 نومبر کو آئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر دوبارہ سماعت نہیں ہوگی ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نظر ثانی عرضیاں خارج کئے جانے پر جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں اس کا افسوس ہے کہ نظر ثانی عرضیاں خارج کردی گئیں ۔ پہلے مانا گیا ہے کہ مسجد اپنی جگہ پر بنی ہے ، یہ بھی مانا کہ جن لوگوں نے مسجد کو گرایا وہ مجرم ہیں ۔ پھر انہیں لوگوں کے حق میں فیصلہ دیا ۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ اس فیصلے پر عدالت غور کرے گی ۔ اس لئے نظر ثانی عرضی داخل کی تھی ۔