Latest News

شاہین باغ احتجاج معاملہ: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے مانگا جواب، اگلی سماعت 17 فروری کو

شاہین باغ احتجاج معاملہ: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے مانگا جواب، اگلی سماعت 17 فروری کو

نئی دہلی :شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب مانگا۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلہ میں مرکز کو نوٹس جاری کردیاہے۔ اب اس معاملہ کی آئندہ سماعت 17فروری کو ہوگی ۔وہیں دوسری جانب دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے خلاف احتجاج کے خلاف سپریم کورٹ نے سخت تبصرے کئے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ اس طرح سے کوئی بھی راستہ روک نہیں سکتا ہے۔ شاہین باغ میں لوگ پچھلے دو ماہ سے سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرے کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا  کو جوڑنے  والی سڑک مکمل طور پر بند ہے۔ فی الحال ، سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دہلی پولیس ، ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 17 فروری کو ہوگی



Comments


Scroll to Top