Latest News

دھونی کی ریٹائرمنٹ پر بولے سابق کپتان گواسکر ، کہا، ماہی کا وقت اب پورا ہوا

دھونی کی ریٹائرمنٹ پر بولے سابق کپتان گواسکر ، کہا، ماہی کا وقت اب پورا ہوا

سپورٹس ڈیسک : ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی شکست کی اتنی چرچا نہیں ہوئی تھی جتنی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کی ہوئی تھی ۔ حالانکہ یہ ایسا سنجیدہ سوال ہے جس کا جواب آج ہر کوئی جاننا چاہتا ہے ۔ اس سوال کا اگر کوئی جواب دے دکتا ہے تو وہ صرف دھونی ہی دے سکتے ہیں ۔ ایسے میں ٹیم  کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے دھونی کی ریٹائرمنٹ کو لے کر کہا کہ،' ماہی کا وقت اب پورا ہوگیا ہے اور اب ہندوستانی ٹیم کو ان سے آگے بڑھ کر دیکھنا چاہئے۔ '

PunjabKesari
دراصل ، بی سی سی آئی عہدیداری یا سلیکشن کمیٹی  ، کسی کو نہیں پتہ کہ دھونی کا اگلا قدم کیا ہوگا ۔ وہیں ایک ویب سائٹ سے بات چیت کے دوران گواسکر نے کہا کہ پوری عزت کے ساتھ دھونی کا وقت ختم ہوچکا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے  کہ ٹیم کو دھونی سے آگے بڑھ کر دیکھنا چاہئے ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ خود ریٹائرمنٹ لے لیں گے اس سے پہلے کہ ان پر اس کا دباؤ ڈالا جائے ۔ '

PunjabKesari
انہوں نے مزید کہا کہ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے 2014 کے آخر میں ریٹائرمنٹ لے چہیں اور اس کے بعد سے ونڈے اور ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سیمی فائنل کے بعد سے انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے ۔ ویسٹ انڈیز دورے پر وہ نہیں گئے تھے ، انڈین آرمی کے ساتھ ٹریننگ کرنے کیلئے دھونی نے کرکٹ سے بریک لیا تھا ۔ '
 



Comments


Scroll to Top