Latest News

کوہلی پر بھڑکے گاوسکر، کہا: ہندوستان تب سے ٹیسٹ جیت رہا ہے ، جب وراٹ پیدا بھی نہیں ہوا تھا

کوہلی پر بھڑکے گاوسکر، کہا: ہندوستان تب سے ٹیسٹ جیت رہا ہے ، جب وراٹ پیدا بھی نہیں ہوا تھا

سپورٹس ڈیسک : ہندوستان نے اتوار کے روز  گلابی گیند سے کھیلے گئے دن - رات ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 46 رنوں سے ہراکر  دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی ۔ وہیں سیریز جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جیت کا سلسلہ دادا کی ٹیم سے ہوا تھا ۔ جس کے بعد ہندوستانی ٹیم کے سابق عظیم کپتان سنیل گاوسکر  نے کپتان کوہلی کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
دراصل ایک ویب سائٹ سے بات چیت کے دوران گاوسکر نے کہا،' وراٹ شاید بھول گئے ہیں کہ گانگولی کی ٹیم سے پہلے بھی ہندوستانی ٹیم کرکٹ کھیلتی تھی اور اس نے 70-80 کی دہائیوں میں غیر ملکی اور گھریلو زمین پر کئی جیت درج  کی ہیں ۔ اگر لوگ ایسا مان رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی ٹیم نے 90 کی دہائی میں کرکٹ کھیلنا اور جیتنا شروع کیا تو وہ غلط ہیں ۔  1970 سے لے ر 1988 تک ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کرتے ہوئے تاریخی جیت درج کی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top