Latest News

ملک کی گرتی معیشت پر سبرا منیم سوامی کا طنز- اس کو برباد کرنے کے لئے بھی دماغ چاہئے

ملک کی گرتی معیشت پر سبرا منیم سوامی کا طنز- اس کو برباد کرنے کے لئے بھی دماغ چاہئے

نیشنل ڈیسک :ملک کی اقتصادی سست روی حکومت کے لئے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔اپوزیشن مسلسل اس مسئلے پر حکومت کو گھیر ر ہی  ہے۔ اب بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی)سے ہی مخالفت کے سر سنائی دے رہے ہیں۔بی جے پی سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ملک کے تازہ حالات پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے معیشت گرانے کے لئے بھی دماغ چاہئے۔

PunjabKesari
انہوں نے اپنے ٹوٹر ہینڈل پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ عام طور پر رسیشن یعنی کہ مندی، مہنگائی کے ساتھ نہیں آتی ہے ، لیکن یہ ہو رہا  ہے ۔عام  مانگ میں کمی آنے کے بعد اشیاء کی قیمتیں نہیں بڑھتی ہیں۔لیکن اب ہندوستان کی معیشت میں یہ ساری خامیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔اگرچہ، یہ باتیں مذاق میں کہہ رہا ہوں لیکن اس طرح سے فیل ہونے میں بھی دماغ لگتا ہے۔ 

https://twitter.com/Swamy39/status/1218749104471207936
سبرامنیم سوامی نے ایک دن پہلے ہی ڈالر کے مقابلے گرتے روپے پر عجیب و غریب بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی کرنسی کی حیثیت کو بہتر بنانے کے لئے نوٹ میں دھن  کی دیوی لکشمی کی تصویر شائع کی جائے۔

PunjabKesari

انڈونیشیا کی کرنسی پر بھگوان گنیش کی تصویر چھاپنے کے سوال پر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ'اس سوال پر وزیر اعظم نریندر مودی جواب دے سکتے ہیں۔تاہم، جہاں تک میری بات ہے تو میں اس کے حق میں ہوں۔ بھگوان گنیش رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں۔میرا تو یہ کہنا ہے کہ دھن کی  دیوی لکشمی کی تصویر بنک نوٹ میں چھاپنے سے ہندوستانی کرنسی کی صورت میں بہتر ہو سکتی ہیں۔اس پر کسی کو برا نہیں ماننے کی ضرورت نہیں ہے'۔



Comments


Scroll to Top