Latest News

شاہین باغ  میں رچی جا رہی  ملک مخالف سازش کے پختہ ثبوت: بی جے پی

شاہین باغ  میں رچی جا رہی  ملک مخالف سازش کے پختہ ثبوت: بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دہلی کے شاہین باغ میں رچی جارہی ملک مخالف سازش کے اس کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز یہاں کہا، " ہندوستان کی آزادی کو ختم کرنے کے لئے شاہین باغ میں سازش رچی جا رہی ہے۔ہمارے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں''۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں ایک مقررلوگوں سے آسام کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑنے کی اپیل کر رہا ہے۔انہوں نے کہا، "ویڈیو میں جس طرح سے ملک مخالف جذبات کو بھڑکایا گیا ہے، وہ نہ صرف باعث تشویش ہے، بلکہ ملک سے غدار ی بھی ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہلی کا شاہین باغ د شاہین(بے سمت ) باغ میں تبدیل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا، " ویڈیو میں ہندوستان کے کئی ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کہی گئی ہے اور آسام اور شمال مشرق ہندوستان کو ملک سے علیحدہ کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ اسے کھلے طور پر جہاد کہا گیا ہے۔

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1220941534062960640?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1220941534062960640&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fcaa-jnu-social-media-sharjil-imam-1116180
 بی جے پی ترجمان نے کہا، "ویڈیو میں ترجمان کہتا ہے کہ ہندوستانی فوج کو شمال مشرقی ہندوستان میں داخل ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔ آپ ہندوستانی فوج کو آسام اور شمال مشرقی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں داخل ہونے سے کیوں روکنا چاہتے ہیں۔ آپ کی خواہش کیا کرنے کی ہے۔ آپ کے دماغ میں کس طرح کی سازش ہے۔



Comments


Scroll to Top