Latest News

سی اے اے کو لیکر دہلی کے موجپور میں دوگروپوں میں پتھراؤ، پولیس نے چھوڑے آنسو گیس کے گولے

سی اے اے کو لیکر دہلی کے موجپور میں دوگروپوں میں پتھراؤ، پولیس نے چھوڑے آنسو گیس کے گولے

نیشنل ڈیسک: شہریت  ترمیمی قانون  ( سی اے اے )اوراین آر سی کے خلاف جعفرآباد میں چل رہا احتجاج اتوار کو  پر تشدد  ہو گیا۔ موجپور چوراہا کے پاس کچھ لوگوں کی طرف سے پتھر بازی کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔
معلومات کے مطابق جعفرآباد میں  سی ا ے اے کے خلاف ہو رہے مظاہرے کی مخالفت میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا اپنے حامیوں کے ساتھ سڑک پر اتر آئے۔
کپل اور ان کے حامی جیسے ہی موجپور میٹرو اسٹیشن کے قریب پہنچے تو بھیم آرمی  کے حامیوں کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوگیا۔ اسی درمیان کچھ لوگ ایک گلی سے نکلے اور پتھرا ؤ شروع کر دیا۔ پولیس نے کسی طرح حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔

https://twitter.com/ANI/status/1231541566247825409?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231541566247825409&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-jafrabad-caa-protest-bjp-leader-kapil-mishra-pro-caa-protest-call-1-1166305.html
خبروں کے مطابق دونوں طرف سے پتھر بازی ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگ ہیلمیٹ لگا کر پتھر پھینک رہے ہیں۔ وہیں، حالات بگڑتے دیکھ جعفرآباد اور آس پاس کے علاقے میں اضافی سکیورٹی  فورس بلائی گئی ہے ۔ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر علاقوں کے ڈپٹی کمشنر بھی بلائے گئے ہیں۔ نیم فوجی فورس کی کچھ اور کمپنیاں بلائی گئی ہیں۔ وہیں، احتجاج کے چلتے موجپور چوراہے پر ٹریفک دونوں طرف سے بند کر دیا ہے۔ ہندو تنظیموں سے وابستہ لوگ موجپور چوراہے پر سی اے اے کی حمایت میں سڑکوں پر بیٹھ گئے ہیں۔
وہی اس واقعہ کے بعد کپل مشرا نے کہا کہ ان کی طرف سے کوئی پتھراؤ  نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈونالڈ ٹرمپ کے جانے تک ہم سکون سے جا رہے ہیں۔ اس دوران سی اے اے کے خلاف مظاہرین سے روڈ خالی کروا دیا جائے، ورنہ ہم کسی کی نہیں سنیں گے۔بتا دیں کہ جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے ہفتہ کی  آدھی رات سے مسلم خواتین سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ جس جواب میں آج کپل مشرا سی اے اے کی حمایت میں اپنے حامیوں کے ساتھ  سڑک پر باہر نکلے ، ان کا کہنا ہے کہ ہم دوسرا شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔   



Comments


Scroll to Top