Latest News

''سٹیٹو آف یونٹی  ''سیاحوں کے لئے 25مارچ تک بند ، راج گھاٹ اور لال قلعہ بھی نہیں جا سکیں گے

''سٹیٹو آف یونٹی  ''سیاحوں کے لئے 25مارچ تک بند ، راج گھاٹ اور لال قلعہ بھی نہیں جا سکیں گے

گاندھی نگر:گجرات حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر نرمدا ضلع میں واقع 'سٹیٹو  آف یونٹی' میں سیاحوں کے داخلے پر  25مارچ تک کے لئے پابندی لگا دی ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے ہوٹل اور ریستوران  سے بڑے  پروگرام منعقد کرنے سے بچنے کا  بھی حکم دیا ہے۔نرمدا ضلع کے کیوڑیا میں واقع ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کے مجسمہ کو سٹیٹو آف یونٹی کہا جاتا ہے۔
دہلی واقع راجگھاٹ اور لال قلعہ بھی سیاحوں کے لئے 31مارچ تک  کے لئے بند کر دیا گیا  ہے۔ہندوستانی آثار قدیمہ کے سروے نے منگل وار کواپنے سبھی مرکزی یادگاروں  کوبند کرنے کے احکام دیئے اور ان کے  احاطے  میں فلم بنانے ، فوٹو گرافی کرنے اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد کرنے کی اجازت 31مارچ تک رد کر دی ہے۔
بتا دیں کی 31اکتوبر 2018کو اس  کی رونمائی کے بعد سے سٹیٹو آف یونٹی سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صوبے کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود  کے پرنسپل سیکرٹری  جینتی روی نے منگل وار کو میڈیاکو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرمدا ضلع انتظامیہ نے سٹیٹو آف یونٹی پر سیاحو ں کی آمد ورفت پر  25مارچ تک روک لگا نے کا فیصلہ لیا ہے۔گجرات میں کورونا وائرس کا اب تک کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top