National News

سٹالن نے پھر اٹھایا فاروق عبداللہ کی حراست کا مدعا ، کہا: یہ جمہوریت کیلئے شرمناک

سٹالن نے پھر اٹھایا فاروق عبداللہ کی حراست کا مدعا ، کہا: یہ جمہوریت کیلئے شرمناک

چینئی : درارڈ مُنیتر کشگم ( درمک ) سربراہ ایم کے سٹالن نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ   فاروق عبداللہ کو پی ایس اے (پبلک سیفٹی ایکٹ) کے تحت حراست میں لئے جانے کو آئینی ذمہ داریوں اور جمہوری روایات کیلئے شرمناک قرار دیا ۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ  کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
سٹالن نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ 82سالہ سابق مرکزی اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو بغیر کسی بنیاد پر پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لینا ہماری جمہوری روایات کیلئے شرمناک ہے ۔ میں ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ 
قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خاص درجہ دینے والی دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کئے جانے کے بعد عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔ کل ان کی حراستی میعاد کو مزید 3 ماہ کیلئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top