Latest News

انتہائی شاطر تھا دہشت گردوں کے ساتھ پکڑا گیا ڈی ایس پی ، اپنے پرموشن کے لئے اس طرح بنایا تھا منصوبہ

انتہائی شاطر تھا دہشت گردوں کے ساتھ پکڑا گیا ڈی ایس پی ، اپنے پرموشن کے لئے اس طرح بنایا تھا منصوبہ

سری نگر: جموں وکشمیر میں حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئے پولیس آفیسر دیویندر سنگھ کو لے کر مسلسل نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، دیویندر سنگھ انتہائی شاطر تھا اور اس نے اپنے پروموشن کے لئے جموں وکشمیر مرکز کے زیر انتظام ریاست کے پہلے لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے بھی بات کی تھی۔ ایل جی سے مل کر اس نے کہا تھا کہ جان کی بازی لگا کر اس نے ملک کی خدمت کی ہے اور وہ سچا محب وطن ہے۔ ایسے میں اسے ترقی ملنی چاہئے۔
انگریزی اخبار ایشین ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق، اینٹی ہائی جیکنگ اسکاڈ کا رکن ہونے کے ناطے دیویندر سنگھ سری نگر کے ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ یہیں پر موقع پا کر اس نے ایک دن گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ دیویندر نے اپنے بارے میں مرمو کو بتایا کہ وہ فی الحال ڈی ایس پی ہے اور اسے پروموشن ملنا چاہئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بعد دیویندر کی فائل تیزی سے آگے بڑھنے لگی اور جلد ہی وہ ترقی پا کر ایس پی بننے والا تھا۔ لیکن دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد اس کی ساری کرتوت دنیا کے سامنے آ گئی۔
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے سال دسمبر کے مہینے میں مرمو دلی سے سری نگر کے دورے پر گیا تھا۔ ایئرپورٹ پر دیویندر کو ہی لیفٹننٹ گورنر مرمو کو ریسیو کرنے اور الوداع کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اسی دوران اس نے موقع پا کر وی آئی پی لانج میں ایل جی سے ملاقات کی۔ سنگھ نے اس دوران انہیں بتایا کہ وہ اسپیشل آپریشن گروپ میں شامل رہا ہے جہاں اس نے کئی دہشت گردی مخالف کارروائی انجام دی ہے۔
 دیویندر نے یہ بھی بتایا کہ اس کے کئی آپریشن کامیاب رہے۔ دعویٰ تو یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ دیویندر نے ایل جی کو اپنا بایاں پیر بھی دکھایا جہاں اسے گولی لگی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ سچا محب وطن ہے اور اسے ترقی ملنی چاہئے
 



Comments


Scroll to Top