Latest News

مہاجر مزدوروں کو 1 لاکھ نوکریاں دینے جارہے سونو سود، شیئر کی جانکاری

مہاجر مزدوروں کو 1 لاکھ نوکریاں دینے جارہے سونو سود، شیئر کی جانکاری

نئی دہلی:بالی وڈ اداکار سونو سود  مہاجر مزدوروں کے لئے مسیحا بن گئے ہیں۔  وہ صرف  ملک ہی نہیں ، بیرون ملک پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی انکے گھروں تک بحفاظت  پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی ہر ریاست میں لوگوں کی مختلف طریقوں سے مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ ، سونو نے حال ہی میں تارکین وطن مزدوروں کے لئے ملازمت کے انتظام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے اے پی ای سی  نامی کمپنی کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ کیا ہے۔ سونو سونے اس بات کی جانکاری  اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دی ہے۔


سونو سود نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ' جہاں  چاہ ، وہاں راہ' ! میرے  مہاجر بھائیوں کے لئے  میں نے اب ا ے پی ای سی کے ساتھ ساتھ شراکت کی ہے۔ pravsirojgar.com کے ذریعے  ملک بھر کی ' اپیرل مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹ کمپنیوں' میں 1 لاکھ نوکریاں دینے کا بڑا وعدہ شکریہ ، جئے ہند'۔
 بتا دیں کہ  سونو سود نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر یعنی 30 جولائی کو تین لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔
 انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ' میرے یوم پیدائش  کے موقع پر میرے  مہاجر بھائیوں کے لئے pravsirojgar.com کا  3 لاکھ ملازمتوں  کے  لئے  میرا معاہدہ۔ یہ سب اچھی تنخواہ ،پی ایف، ای ایس آئی  اوردیگر فوائد مہیا کرتے ہیں۔ شکریہ  AEPC، CITI، Trident، Quess Corp، Amazon، Sodexo، Urban Co، Portea اور سبھی کا '۔


سونو سو نے اس سے پہلے  غریب کسان کو ٹریکٹربھیجنا ، لاوارث بچوں کو سہارا دینا ، اور غریب خواتین کو گھر دینے کا  وعدہ جیسے کئی دل جیتنے والے کام کر چکے ہیں۔ سونو سو نے نہ صرف ہندوستان میں لوگوں کی مدد کی ہے بلکہ  ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بھی ملک واپس لائے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top