Latest News

خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم سے دکھی ہیں سونیا گاندھی، نہیں منائیں گی یوم پیدائش

خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم سے دکھی ہیں سونیا گاندھی، نہیں منائیں گی یوم پیدائش

نیشنل ڈیسک : ملک کے مختلف حصوں میں خواتین سے ریپ کی بڑھ رہی وارداتوں کے درمیان کانگرس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ پیر کے روز اپنا یوم پیدائش نہیں منائیں گی کیونکہ وہ ان وارداتوں سے بیحد دکھی ہیں ۔ پیر کے روز سونیا گاندھی 73 سال کی ہوجائیں گی ۔ 

PunjabKesari
ذرائع نے بتایا کہ ملک  کے مختلف حصوں میں ریپ کی مختلف وارداتوں سے کانگرس صدر دکھی ہوں اور اسی وجہ سے وہ پیرو کے روز اپنا یوم پیدائش نہیں منائیں گی ۔ سونیا گاندھی کا یہ فیصلہ اناؤ ریپ متاثرہ کو آگ لگا دینے اور دہلی کے ہسپتال میں اس کی موت ہو جانے کے بعد آیا ہے ۔ 
اس سے پہلے حال ہی میں حیدرآباد کی ایک خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے بعد آگ لگاکر قتل کردیا گیا تھا ۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی خواتین کے خلاف جرائم کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں اور ان وارداتوں کو لے کر ملک غصے میں ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top