Latest News

تہاڑ جیل میں بند چدمبرم سے سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے کی ملاقات

تہاڑ جیل میں بند چدمبرم سے سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے کی ملاقات

نئی دہلی : آئی این ایکس میڈیا معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق وزیر خزانہ اور کانگرس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم سے پیر کی صبح کانگرس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ملنے پہنچے ۔ اس سے پہلے کانگرس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد ،احمد پٹیل اور بیٹے کارتی نے چدمبرم سے ملاقات کی ۔ 

PunjabKesari
وہیں چدمبرم کی صحت ٹھیک نہیں ہے ۔ چدمبرم کو کئی طرح کی بیماریاں ہونے کے وجہ سے ان کا وزن تیزی سے کم ہورہا ہے ۔ چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے عدالت سے چدمبرم کو وقت وقت پر میڈیکل سروس اور سپلی مینٹری ڈائٹ دینے کی مانگ کی ہے ۔ گذشتہ دنوں چدمبرم نے کمر میں درد کی شکایت بھی کی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top