National News

سونا مہاپاترا نے انو ملک کو  بتایاگٹر کا چوہا، کہا- شو میں ان کی واپسی لوگوں کے منہ پر طمانچہ

سونا مہاپاترا نے انو ملک کو  بتایاگٹر کا چوہا، کہا- شو میں ان کی واپسی لوگوں کے منہ پر طمانچہ

' می ٹو 'مہم  کے تحت بالی وڈ کی کئی نامور شخصیات پر جنسی استحصال کے الزام لگے۔موسیقار انو ملک کا نام بھی ان ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔الزام لگنے کے بعد انہیں سنگنگ ریئلٹی شو' انڈین آئیڈل' سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا تھا لیکن شو کے نئے سیزن میں ایک بار پھر انو ملک کی واپسی ہو رہی ہے۔

PunjabKesari
انو ملک پر الزام لگانے والی سنگر سونا موہ پاترا اس بات سے بے حد ناراض ہیں۔سونا نے ٹویٹ کر انو ملک پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے لکھا کہ '' کئی ملزمان کی بحالی، سونی ٹی وی کی طرف سے ایک سال کے اندر اندر انو ملک کو دوبارہ انڈین آئیڈل  پر بلا لینا ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو بھارت میں اپنے بچوں کے لئے ایک بہتر اور محفوظ مستقبل چاہتے ہیں #RatReturnsToTheGutter (چوہا گٹر میں لوٹ آتا  ہے)


۔
بتادیں کہ انو ملک پر سونا مہاپاترا کے علاوہ شویتا پنڈت نے بھی الزام لگایا تھا۔شویتا نے بتایا تھا کہ انو ملک نے ان کو کام دینے کے بدلے کس کرنے کے لئے کہا تھا۔اس وقت شویتا کی عمر 15 سال تھی اور وہ سکول جاتی تھیں۔شویتا نے لکھا تھا کہ '' یہ بات سال 2001 کی ہے۔انو ملک نے مجھے اندھیری کے ایمپائر سٹوڈیو میں بلایا تھا۔وہاں انہوں نے بغیر میوزک کے گانا گانے کو کہا۔اس وقت میں نے ''ہر دل جو پیارکرے گا''کا گانا گیا۔اس کے بعد ملک نے کہا کہ وہ مجھے یہ گانا سنیدھی  اور شان کے ساتھ دیں گے لیکن اس کے لئے مجھے انہیں ابھی کس کرنا ہوگا۔

PunjabKesari
شویتا نے لکھا تھا کہ '' یہ سن کر صدمہ لگا۔اس وقت میں صرف 15 سال کی تھی۔انہیں میں انو انکل کہتی تھی۔اتنا ہی نہیں وہ میرے خاندان کو بہت وقت سے جانتے تھے اور میرے والد کو بھائی مانتے تھے۔کیا کوئی اپنے بھائی کی بیٹی سے ایسی مانگ کرتا ہے؟ وہ لمحہ میری زندگی کا سب سے برا تھا اور کئی ماہ تک اس کے چلتے میں تناؤ میں رہی ''۔



Comments


Scroll to Top