National News

اقوام متحدہ کے کچھ کارکن کشمیر میں کام کررہے ہیں : اقوام متحدہ ترجمان

اقوام متحدہ کے کچھ کارکن کشمیر میں کام کررہے ہیں : اقوام متحدہ ترجمان

اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری اینٹو گتاریس کے ایک ترجمان نے کشمیر کے حالات پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اقوام متحدہ ایجنسی کے کچھ کارکن کشمیر میں کام کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ چیف کے ترجمان سٹیفین دجاریکا نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ،'' ہم کشمیر کے حالات پر یقیناً فکر مند ہیں اور یہ فکر مسلسل بنی ہوئی ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ ہمارے کچھ انسانی مددگار  ہندوستان میں اقوام متحدہ ادارے کے ہمارے کچھ کارکن وہاں کام کر پا رہے ہیں ۔ ''

PunjabKesari
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس پر ابھی مزید جانکاری ملنی باقی ہے ۔ ترجمان سے 'نیویارک ٹائمز' کی ایک رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ کشمیر سے مواصلاتی سہولات پوری طرح سے بند ہونے کے سبب وہاں کے لوگوں کو طبی سہولات نہیں مل پارہی ہیں ۔ ایسے حالات میں اقوام متحدہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کیا کرنے جارہا ہے ۔ 

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کئے جانے اور صوبے کی تشکیل نو کا مرکزی حکومت نے  پانچ اگست کو اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد کشمیر بھر میں سخت پابندیاں لگا دی گئی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top