Latest News

اڑی میں پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، گولی باری میں ایک جوان شہید

اڑی میں پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، گولی باری میں ایک جوان شہید

نیشنل ڈیسک : پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر جموں کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی کے پاس اتوار شام گولی باری کی جس میں ایک جوان شہید ہوگیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے اڑی کے ہتلنگا اور نانک پوسٹ پر بغیر کسی اکساوے کے مورٹار داغے اور اندھا دھند گولی باری کی ۔ 
اس گولی بار کی زد میں کئی رہائشی  علاقے بھی آئے ۔ ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیا اور پاکستان کے بنکروں کو تباہ کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی گولی باری میں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ 

PunjabKesari
افسر نے بتایا کہ دونوں جانب سے لگ بھگ تین گھنٹے تک گولی باری ہوئی ۔ گذشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے گولی باری میں تین مکان تباہ ہوگئے تھے اور ایک قلعی زخمی ہوگیا تھا ۔ پاکستانی فوجی ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی فراق میں پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں چھپے دہشت گردوں کی مدد کیلئے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں ۔ ایل او سی کے پار سینکڑوں دہشت گردوں کی درادنازی کی فراق میں رہتا ہے ۔ ایل او سی کی حفاظت کررہے سکیورٹی جوان دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکامیاب بنانے کیلئے الرٹ پر ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top