Latest News

سمرتی ایرانی نے کھولا راز، بتایا، آخر کیوں ہندوستانی خواتین چلتی ہیں شوہر کے پیچھے

سمرتی ایرانی نے کھولا راز، بتایا، آخر کیوں ہندوستانی خواتین چلتی ہیں شوہر کے پیچھے

نیشنل ڈیسک : آپ نے اکثر کئی ہندوستانی خواتین کو اپنے شوہر کے پیچھے - پیچھے چلتے دیکھا ہوگا ۔ حالانکہ دھیرے دھیرے یہ روایت ختم سی ہوتی جارہی ہے ۔ ہندوستانی خواتین اپنے شوہر کے پیچھے کیوں چلتی ہیں ۔ اس راز پر سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے پردہ اٹھایا ہے ۔ 
بتا دیں کہ سمرتی ایرانی کی ایک پرانی ویڈیو ان دنوں پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔ سال 2018 میں نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران یوم خواتین  پر سمرتی ایرانی نے تقریر کی تھی ۔ اسی میں انہوں نے بتایا تھا کہ خواتین کس وجہ سے شوہر کے پیچھے چلتی ہیں ۔ تب بھی اس ویڈیو کو بیحد پسند کیا گیا تھا ۔ 

https://twitter.com/murthykp/status/1212654411014639616?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1212654411014639616&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fsmriti-irani-told-why-indian-women-follow-husband-1106205
سمرتی نے کہا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ تم تھوڑی قدامت پسند  ہو ، شوہر سے دو قدم پیچھے چلتی ہو اور تم جیسی خواتین کی پرابلم ہی یہی ہے ۔ میں نے کہا پرابلم نہیں ہے ، بھگوان نے کہیں نہ کہیں یقینی بنایا ، تعلیم کچھ ایسی ہی ہے کہ ہندوستان کی خاتون نے یہ سوچا کہ اگر شوہر کبھی ڈگمگا جائے تو ، تھامنے کی ہمت صرف مجھ میں ہے ۔ اس لئے اس سے ایک قدم پیچھے چلتی ہوں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی خاتون کتنی طاقتور ہیں ۔ اس ویڈیو  کو 'لاجیکل تھنکر' نام کے ٹویٹر یوزر نے شیئر کیا ہے ۔ اسے ٹک - ٹاک کے ساتھ جوڑ کر بنایا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زیادہ ویوز مل  چکے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top